اسرائیلی فنکارہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے انوکھا احتجاج

(پاک صحافت) اسرائیلی فنکارہ رتھ پٹیر نے اٹلی میں جاری نمائش میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیےانوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے شہر وینس میں جاری نمائش کے دوران اسرائیل کی نمائندگی کرنے والی فنکارہ رتھ پٹیر نے اسرائیل کے پویلین کو کھولنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رتھ پٹیر نے اسرائیلی پویلین کے باہر ایک پوسٹرآویزاں کیا جس پر لکھا تھا کہ اسرائیلی پویلین کے فنکار اور منتظمین اس نمائش کا افتتاح اس وقت کریں گے جب غزہ میں جاری جنگ بند ہوگی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک غزہ میں شہیر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہو گئی ہےجبکہ 76 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر ایک دلچسپ مطالبہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے