اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتیں، سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتیں ۔خیال رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران کافی سوچ بچار کے بعد شگفتہ اعجاز  نے اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر  خان کا نام لیا۔

تفصیلات کے مطابق شگفتہ اعجاز حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو اوور کانفیڈنس ہیں؟ سوال پر سوچ بچار کے بعد شگفتہ اعجاز نے نام لینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔ بعد ازاں میزبان  نے اداکارہ  کے سامنے کہاوت ’ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ‘ رکھی اور سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ یا اداکار ہیں جن سے متعلق آپ کو لگتا ہے کہ انہیں کام نہیں آتا اور وہ اپنی غلطی دوسروں پر ڈال دیتے ہیں؟

واضح رہے کہ اداکارہ  شگفتہ اعجاز   نور ظفر  خان کے  ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے  کے ایک  پراجیکٹ کا حصہ رہ چکی ہیں تاہم نور  نے  اس ڈرامے سے علیحدگی کرلی تھی  جس کے بعد  نور ظفر کی جگہ اداکارہ  وشمہ فاطمہ  کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے