پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار فواد خان کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل، جلد ہی ریلیز کی جائے گی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار فواد خان کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل، جلد ہی ریلیز کی جائے گی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ورسٹائل اداکار فواد خان نے اپنی نئی آنے والے فلم نیلوفر کی شوٹنگ مکمل کرا دی جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں اداکارہ ماہرہ خان نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، تصاویر کے ساتھ ماہرہ خان نے فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی روح کا ایک حصہ تمہارے ساتھ چھوڑے جارہی ہوں، میری پیاری نیلوفر میں تمہیں بہت یاد کروں گی۔

ماہرہ نے مزید لکھا کہ اس فلم کیلئے ٹیم کے ہررکن نے دل لگا کر کام کیا، مجھ سےاس چیز کیلئے مزید انتظار نہیں ہو رہا کہ آپ سب ہماری محنت اور محبت کو جلد اپنی اسکرین پردیکھیں، آمین۔

فلم نیلوفر قاسم محمود نے پروڈیوس کی ہے اور فواد کی نگرانی میں عمار رسول نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ اس فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو جائے گی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ کو روک دیا گیا تھا۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی اس پراجیکٹ کیلئے تیسری بار اکٹھی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں سُپرہٹ ڈرامہ سیریل  ہمسفر میں نظر آئے تھے جبکہ اس جوڑی کی فلم مولا جٹ مکمل ہونے کے بعد ریلیز کی منتظرہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے