احسن اقبال

احسن اقبال نے سانحہ مری کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری  سوالیہ نشان ہے ؟َ۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا  اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی  نا اہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا،  پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے ۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں  مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں گیس کا بحران پیدا کر دیا جبکہ ملک میں گندم کا شدید بحران بھی آنےوالا ہے ۔ خیال رہے کہ دوسری جانب آصف  زرداری نےبھی سانحہ مری کو حکومتی نالائقی قرار دیا، آصف زرداری نے کہا کہ  حکومت کابروقت اقدامات نہ کرناقابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے