ماہرہ خان

سپر اسٹار ماہرہ خان جلد ہی آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں گی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار اداکاہ ماہرہ خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی ماہرہ خان کے آئی ایس پی آر پراجیکٹ کا حصہ بننے پر جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی بائیو گرافیکل ٹیلی فلم کے لیے کام کررہی ہیں۔ ٹیلی فلم سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں تیار کی جانے والی بائیو پک ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ زیر غور فلم ماہرہ خان اور آئی ایس پی آر کا مشترکہ پراجیکٹ ہے تاہم فلم کی شوٹنگ کا آغاز فی الحال نہیں ہوسکا ہے۔ خیال رہے کہ نگار جوہر پاکستان کی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی واحد خاتون ہیں اور ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے