علی ظفر

گلوکار و اداکار علی ظفر کا بڑی عید پر مداحوں کو خصوصی تحفہ

لاہور (پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بڑی عید پر مداحوں کو خصوصی تحفہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ علی ظفر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر عید کے پُر مسرت موقع پر نیا گانا ’حُسن‘ ریلیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار نے اس گانے کی دھن کو ایک دہائی قبل صوفی فیسٹیول میں پرفارمنس کے لیے ترتیب دیا تھا جبکہ اس گانے کی ویڈیو ترکیہ میں عکس بند کی گئی ہے۔  اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اس نئی میوزک ویڈیو کو  شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی شئیر کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’حُسن‘صرف ایک گانا نہیں بلکہ ایک سفر ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے لکھا کہ یہ دھن بھارت میں صوفی میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے لئے ترتیب دی تھی تاہم اسٹوڈیو میں اس کی ریکارڈنگ کو 4 سال لگے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس میوزک ویڈیو کو ترکیہ میں عکس بند کیا گیا ہے۔ علی ظفر کا خیال ہے کہ فن کی سب سے طاقتور شکل وہ ہے جو آپ کو تخلیق کے دوران درد اور خوشی دونوں احساس سے روشناس کروائے اور تبدیلی کے سفر پر لے جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جنت مرزا کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری

(پاک صحافت) پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے پاکستانی شوبز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے