پی ایس ایل

گلیڈی ایٹرز کا زلمی کو بڑا ہدف

کراچی (پاک صحافت) پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں سرفراز احمد اور اعظم خان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میچ زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم  نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کے چھکے چھڑا دیے، دونوں نے چوتھی وکٹ پر 105 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بڑے ہدف تک پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے 40 گیندوں پر 81 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں ایک درجن چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ اعظم خان نے 26 گیندوں پر 47 رنز بنائے جس میں نصف درجن چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 بنائے۔ زلمی کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ثاقب محمود رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض نے 2 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرس گیل کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ‏کی گئی ہیں۔ فاف ڈوپلیسی اور ڈیل اسٹین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے اور رواں سیزن میں پہلی بار آمنے سامنے ہیں۔ کوئٹہ ‏کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے پشاور زلمی ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ میں ‏اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں ‏پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے