کامیڈین اور اداکار راجو شری واستو کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی کامیڈین اور اداکار راجو شری واستو کو ایک جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا۔ خیال رہے کہ راجو شری واستو پہلے ہی امراض قلب سے متاثر تھے اور کچھ عرصے قبل ان کے دل میں اسٹنٹ نصب کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راجو شری واستو کی ٹیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں معمولی شدت کے ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا جس کے بعد کامیڈین کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو رننگ مشین پر دوڑتے ہوئے گر گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر آل انڈیا انسٹیٹوٹ آف میڈٰکل سائنسز میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اب ان کی حالت بہتر ضرور ہے مگر انہیں ڈسچارج سے قبل اسپتال میں مزید چند روز رکھا جائے گا۔ دوسری جانب کامیڈین سنیل پال نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘راجو بھائی کو آج ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا مگر اب وہ بالکل ٹھیک ہیں، وہ اس وقت اسپتال میں ہیں اور ان کا علاج ہورہا ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں’۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے