پٹھان

’پٹھان‘ باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

(پاک صحافت) شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ عالمی سطح پر اس فلم نے تقریباً 1040.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے تاریخ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سدھارتھ آنند نے اتنا بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر کہا کہ فلم’پٹھان‘ ایک ایسی فلم ہے جس نے مجھے میرا حق دیا ہے، میری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ بھارت کی سب سے بہترین ایکشن فلم بنا کر دِکھاؤں۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو دنیا بھر میں متعدد زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون  کے علاوہ جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا اہم کرداروں میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

سونیا حسین

سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کرتیں؟ وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کرتیں انہوں نے اس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے