بالی وڈ اسٹار

پرستاروں سے ہمیشہ کہا شاہ رخ آپ کے بھائی کا بھائی ہے، سلمان خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے ’سلو بھائی‘ سلمان خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں سے کہا کہ شاہ رخ خان آپ کے بھائی کا بھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور فینز فائٹنگ (پرستاروں میں جھگڑے) پر کیے گئے اس سوال پر کہ آپ دونوں اتنے اچھے دوست ہیں تو سوشل میڈیا پر آپ کے فینز ایک دوسرے کے خلاف بہت کچھ کیوں کہتے رہتے ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی ہے خاص کر میں تو ہمیشہ اپنے پرستاروں سے کہتا ہوں کہ وہ (شاہ رخ خان) آپ کے بھائی (سلمان خان) کے بھائی ہیں تو ان کے ساتھ کچھ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے مزید کہا کہ میرے پرستار اسطرح کی چیزیں اتنا زیادہ نہیں کرتے اور آج کل سوشل میڈیا کو میں زیادہ نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر مجھے اس طرح کی منفی چیزیں اور ٹرولز زیادہ سمجھ میں نہیں آتیں اور جو چیز مجھے سمجھ میں نہیں آتی وہ پریشان نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

(پاک صحافت) پاکستان نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کی والدہ 77 برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے