الوارجن

نئے بھارتی ہیرو نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلموں کے ریکارڈ توڑ دئے

(پاک صحافت) بھارتی فلموں کے نئے ہیرو نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلموں کے تمام ریکارڈ تور دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم پشپا 2 کے اداکار الوارجن نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی سینما رپورٹس کے مطابق پشپا 2 شاہ رخ خان کی “پٹھان” اور سلمان خان کی فلم “ٹائیگر 3” کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اداکار الوارجن کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے، گزشتہ برس الوارجن کی فلم پشپا نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔ ہندی ڈب کے ساتھ بھی پشپا نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جس کے بعد شائقین کو پشپا 2 فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے