ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اداکار و ہدایتکار مہیش منجریکر نے اپنے قریبی دوست اور دبنگ اداکار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔ ان کا کنا ہے کہ شادی سے متعلق سلمان میری باتیں نظرانداز کردیتا ہے لیکن میں محسوس کرتا ہوں اسے کسی کا ساتھ چاہیے۔ ہمیشہ سلمان سے کہتا ہوں کہ اس کے شادی نہ کرنے پر مجھے پریشانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران مہیش منجریکر نے مزید بتایا کہ کبھی کبھی سلمان باہر سے جتنا خوش نظر آتا ہے لیکن اندر سے اتنا ہی اکیلا ہے، اس کے کوئی شوق بھی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جب بھی سلمان کے گھر جاتا ہوں تو وہ آدھے سے زیادہ وقت صوفے پر لیٹے نظر آتے ہیں، وہ کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک مڈل کلاس شخص ہے۔
واضح رہے کہ مہیش منجریکر کا کہنا تھاکہ سلمان کو کسی ایسے کی ضرورت ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ رہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور مہیش منجریکر اچھے دوست بھی ہیں اور کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ حال ہی میں سلمان خان کی آنے والی فلم ’اینٹم’ کے بھی ہدایتکار ہیں۔ سلمان خان کی عمر 55 سال ہے اور اب تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔