معروف اداکار آغا علی کا خود کو لا حق، لاعلاج بیماری سے متعلق انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار آغا علی نے 14 برسوں سے لا علاج بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 14 برسوں سے چنبل (psoriasis) نامی جِلدی بیماری کا شکار ہیں اور اُنہیں یہ بیماری کیریئر کے آغاز میں لگی تھی۔

تٖفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران آغا علی کا بتانا تھا کہ اس بیماری نے اُن پر طاقتور حملہ کیا تھا، آغاز ہی میں اُن کے جسم پر سیکڑوں کی تعداد میں زخم بن گئے تھے۔ آغا علی کا اپنی اس بیماری سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چنبل کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن دنیا میں ابھی تک اس کا مکمل طور پر علاج سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ آغا علی کا اپنی بیماری چنبل کے وقتی علاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ ذہنی تناؤ سے دور رہیں، جِلد کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں، نیند پوری کریں، ورزش کریں اور پریشان نہ ہوں۔ آغا علی کا بتانا تھا کہ انہیں اس بیماری کے ساتھ رہتے ہوئے 14 سال ہوگئے ہیں، اس بیماری کے ہوتے ہوئے بھی اللّٰہ نے ہمت دی ہے کہ آج میں سب کے سامنے بیٹھا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے