کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں بول پڑیں، ان کا کہنا ہے کہ آئیے ٹیم نے جو مثال قائم کی ہے اس پر عمل کریں اور کھلاڑیوں خصوصی طور پر حسن علی سےحسنِ سلوک سے پیش آئیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حسن علی کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یاد رہے کہ حسن علی نامی انسان نے مشکل وقت میں ایک مشکل کیچ ڈراپ کیا‘۔انہوں نے لکھا کہ’کیچ چھوٹنے پر کوئی پاکستانی اتنا برا محسوس نہیں کر رہا جتنا وہ کر رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ انہوں نے مزید لکھا کہ’ دوستی اور تعاون کی وجہ سے ٹیم نے ہہاں تک کامیابی حاصل کی‘۔ خیال رہے کہ اپنی بولنگ کے غم میں تھے کہ باونڈری پر انہوں نے آسان کیچ چھوڑ دیا اور اس ایک غلطی کی وجہ سے پاکستان کو ورلڈ کپ سے دور ہونا پڑ گیا۔