مریم اورنگزیب

عمران خان کی ترجیح معیشت ٹھیک کرنا نہیں بلکہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب اور حکومتی تجویز پر  سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران خان کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی ادارہ برائے احتساب کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی اطلاعات سامنے آنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ  جتنی بار دل چاہے شہباز شریف  کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ، جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کا نام ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں، عمران خان آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کر این آر اودیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے