ماہرہ خان

ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔  خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک گاڑی میں سفید لباس میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہیں ہیں۔ ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں کے دوران اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں لائیکس اور کمنٹس کیے گئے ہیں جن میں ماہرہ کی سب ہی نے تعریف کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کو کسی باغیچے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ ہر دلعزیز ماہرہ خان آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دیتی رہتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

راحت فتح علی خان کےلیے استاد بڑے غلام علی خان ایوارڈ

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو استاد بڑے غلام علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے