ماہرہ خان

ماہرہ خان نے کس کو اپنا دل کا ٹکڑا قرار دے دیا؟

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دل کے ٹکڑے کے باری میں بتا دیا۔   خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے  اپنی ایک قریبی دوست کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھ چند تصویریں شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے اپنی دوست کو اپنے دل کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی جانب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’میرے دل کا ٹکڑا، میرا مکمل دل، میں ایسا کیا کہوں جو آج تک پہلے نہیں کہا، ایسا کیا لکھوں جو آج تک پہلے تم نے نہ پڑھا ہو، تم سب جانتی ہو۔‘ ماہرہ خان کا اپنی قریبی دوست انسیا فیصل کے لیے مزید کہنا تھا کہ ’کیا آج تک یہ بات انہوں نے اپنی دوست کو بتائی ہے کہ اُن کی دوست اُن کی ہر دعا میں شامل ہے، یہ دوستی نہیں عشق ہے ۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کی یہ دوستی کافی پرانی ہے، اِن تصویروں میں اُن کے ماضی اور حال دونوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرہ خان کی اس تصویر پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے ماہرہ خان کے حُسن میں دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اکشے کمار

اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے