فہد مصطفی

فہد مصطفی نے اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہونے کی وجہ بتا دی

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان شوبز  انڈسٹری کے مقبول اداکار فہد مصطفی نے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہونے کی وجہ بتا دی۔ خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ نےایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتایا کہ میں نے اداکار بننے کا فیصلہ بھارتی اداکار گووندا سے متاثر ہوکر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں بھارتی اداکار گووندا بھی موجود تھے۔ فہد مصطفیٰ نے گوندا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سر میں آپ کا مداح ہوں اور میں ہمیشہ یہ سوچتا تھا کہ جب بھی اداکاری کرنی ہے آپ کے جیسی ہی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ مجھے آج اسی اسٹیج پر کھڑے ہو کر بہت خوشی ہو رہی ہے جہاں گووندا کھڑے تھے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے یہاں ہمایوں سعید بھی موجود ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میں ان کا بھی مداح ہوں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ہم جس طرح آج اکٹھے ہوئے ہیں مستقبل میں بھی ہوں اور بھارت میں بھی ہماری فلمیں ریلیز ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے