عمران عباس

فلم عاشقی 2 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا، عمران عباس

کراچی (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی جانب سے فلم عاشقی 2 میں کام کرنے کی پیشکش کو  قبول نہ کرنے کا فیصلہ  درست تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران بڑے بجٹ کی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ وہ اس وقت ایک پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ پہلے سے ہی کانٹریکٹ پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’عاشقی 2‘ میں اداکار آدتیہ رائے کپور کے کردار اور بھارت کے مشہور ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ان کی فلم ’رام لیلا‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے کردار کے لیے آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار نے کہا کہ انہیں اس وقت ان کامیاب فلموں میں کام نہ کرنے کے اپنے اس فیصلے پر تھوڑا سا پچھتاوا بھی ہوا تھا لیکن اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہیں بعد میں یہ احساس ہوا کہ ان فلموں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرنا ضروری تھا۔ یاد رہے کہ رہے کہ عمران عباس نے فلم ’کریئیچر تھری ڈی‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، 2 کروڑ تاوان دینے کا مطالبہ

(پاک صحافت) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2 کروڑ بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے