(پاک صحافت) پاکستانی اداکار فرقان قریشی کہا کہنا ہے کہ غریب کی بات کوئی نہیں سنتا امیر کی بکواس بھی سب سن لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اللہ کسی کو شہرت دے تو لازمی پیسہ بھی دے انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ شاہ رخ خان کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اگر فلاسفر بننا ہے تو پہلے دولت مند بن جاؤ کیونکہ غریب فلاسفر کی کوئی نہیں سنتا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار فرقان قریشی نے ویب پیج کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے دنوں کو یاد کیا اور ساتھ ہی مالی طور پر مستحکم ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ آج کے دور میں جب کوئی کہتا ہے کہ انہیں چانس نہیں ملا یا ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے یا پھر وہ کام چور ہے کیونکہ آج بہت سے مواقع موجود ہیں لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں والد کا انتقال ہوگیا، بہنیں مجھ سے بڑی تھیں۔ ایک بہن وکیل ہے۔ 6 سال میں نے صرف آڈیشن دیے جس دوران بہنوں نے ہی خرچے اٹھائے کیونکہ میں اس دوران چھوٹے موٹے ہی کردار کیا کرتا تھا پیسے نہیں ملتے تھے لیکن شہرت مل گئی تھی۔