(پاک صحافت) معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ عورت کی اجازت کے بغیر مرد کچھ نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے کھُل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اچانک ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ 6 سال قبل لکھا گیا تھا اور انہیں اسکرپٹ لکھے جانے کے وقت ہی کردار کے لیے فائنل کیا گیا تھا۔
عدنان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھا تو انہیں ہر ڈائلاگ کے دوسرے ڈائلاگ کے ساتھ تانے بانے ملتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دونوں صنفوں یعنی مرد و خواتین میں برے لوگ پائے جاتے ہیں، اور یہ کہ دنیا کا کوئی بھی کتنا ہی بدمعاش مرد کیوں نہ ہو، وہ عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔