صنم جنگ

طلاق کی خبروں پر وضاحتیں دیتے ہوئے اب میری ہمت ختم ہوگئی ہے، صنم جنگ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و معروف میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ شوہر قسام جعفری سے طلاق کی خبروں پر وضاحتیں دیتے ہوئے اب اُن کی ہمت ختم ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ رواں سال کے آغاز سے صنم جنگ کی شوہر قسام جعفری سے طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور اِن خبروں کی اداکارہ کی جانب سے بارہا تردید بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک صارف نے اداکارہ و میزبان صنم جنگ سے سوال کیا کہ ’وہ اپنے شوہر سے اتنا دور کیوں رہتی ہیں، اور اُن کے شوہر 3 ماہ کے بعد آئے ہیں‘۔ خیال رہے کہ صارف نے مزید لکھا کہ’ کیا اداکارہ کو نہیں لگتا کہ اُن کے اپنے شوہر سے دور رہنے سے اُن کی بیٹی پر اثر پڑے گا‘۔

واضح رہے کہ صارف کے سوال پر اداکارہ صنم جنگ کی جگہ ایک اور صارف نے وضاحت دیتے ہوئے جواب دیا کہ ’صنم جنگ کی شوہر سے دور رہنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ پائلٹ ہیں‘۔ جس پر صنم جنگ نےوضاحت دینے والے صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ وضاحت دینے کے لیے شکریہ، کیونکہ اُن کی تو ہمت ختم ہوگئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

بشری انصاری

اللّٰہ نے اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت عطاء کیا، بشریٰ انصاری

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے