شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

(پاک صحافت) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کو اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ایک زبردست خوش خبری ملنے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز  کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اس سال اپنی سالگرہ پر ممبئی میں مداحوں کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کریں گے جہاں وہ مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹیزر بھی دیکھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار نے اس سال اپنی سالگرہ پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرنے کا ارادہ اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا۔

واضح رہے کہ اس سال ان کی اب تک 2 فلمیں’جوان‘ اور ’پٹھان‘ریلیز ہو چکی ہیں اور دونوں نے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار اشوتوش رانا نے ڈیپ فیک ویڈیو کے معاملے پر لب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے