سیف علی

سیف علی خان کے گھر دوسرے بیٹے کی آمد

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بیٹے کی آمد  ہوئی ہے،  جبکہ اب ان کا بیٹا تیمور بڑا بھائی بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرینہ کے قریبی دوست ڈیزائنر منیش ملہوترا اور کرینہ کی کزن ردھما کپور کی جانب سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزائنر منیش ملہوترا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کرینہ اور سیف کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ سیف علی خان کی کرینہ سے یہ دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی چھوٹے نواب کے 2 بچے ہیں جن میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ رات چار بج کر 45 منٹ پر ممبئی میں’ بریچ کینڈی ہسپتال ‘ لایاگیا تھا اور ڈاکٹر ڈیلیوری کیلئے درست وقت کا انتظار کرنے لگے تاہم اب خوشخبری آ گئی ہے کہ دونوں ایک مرتبہ پھر سے والدین بن گئے ہیں ۔دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنا پرانا گھر چھوڑتے ہوئے نئے بڑے گھر میں منتقل ہوئے جو کہ ان کے پرانے گھر کے بالکل سامنے ہے ۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پہلے بیٹے کا نام ’تیمور ‘ ہے اور وہ اب چار سال کے ہو چکے ہیں ، کرینہ کپور نے اپنے دوسرے حمل کے بارے میں اگست 2020 میں اعلان کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

پنکج ترپاٹھی نے مرزا پور 3 کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ یکے بعد دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے