نعمان اعجاز

بڑھتی عمر سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں، نعمان اعجاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ورسٹائل سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ پیش کر تے ہوئے  کہا کہ ’بڑھتی عمر سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑھتی عمر سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ ان کے اس دلچسپ و مزاحیہ تبصرے سے سوشل میڈیا صارفین بھی متفق نظر آئے۔  خیال  رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پیغامات شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے