شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے مداحوں کیلئے بری خبر

(پاک صحافت) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ کنگ خان  اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی بات  اب میڈیا پر نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے مداح اب ان کا کوئی انٹرویو دیکھ پائیں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان  کے مداح فلم پٹھان کے ذریعے کنگ خان کی اسکرین پر  واپسی  پر جتنے خوش نظر آرہے تھے اتنے ہی حیران تب ہوئے جب شاہ رخ کو اپنی فلم کیلئے کسی قسم کی پروموشن تقریب یا پھر کسی انٹرویو میں نہیں دیکھاگیا۔ بھارتی میڈیا  رپورٹ  میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ مستقبل میں بھی اپنی آنے والی فلموں کیلئے یہی حکمت عملی اپنانے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی صحافی سدھیر چوہدری کے مطابق حال ہی میں  انہوں نے اپنے شو ’سیدھی بات‘ میں شاہ رخ کو مدعو کیا تھا، پروگرام کا موضوع شاہ رخ کی ذاتی زندگی سے متعلق تھا، خاص طور پر آریان خان کی گرفتاری اور اس سے متعلق، تاہم شاہ رخ خان نے اس پروگرام میں شرکت سے  انکار کردیا۔ بھارتی صحافی کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ شاہ رخ اب اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی انٹرویو  یا میڈیا پر بات چیت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے خود انکشاف کردیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے