مفتاح اسماعیل

عمران خان نے آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی کی قیمت کم نہ کرنے کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا جس پر ہمیں بھی قائم رہنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا وعدہ سابقہ حکومت نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کے شعبے میں کوئی اصلاحات نہیں کیں، آئی ایم ایف سے ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کا بھی معاہدہ کیا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے مگر چار سے پانچ ماہ میں اسے کنٹرول کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرم نہ کرنے کے باوجود مجھے اڈیالہ جیل میں ڈالا گیا، جیل میں ڈالنے کا مجھے فائدہ ہوا، کتابیں پڑھیں جس سے میرے علم میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے