بالی وڈ اسٹار سلمان خان کورونا کے خوف سے بائیو سیکیور ببل میں رہنے لگے

سلمان خان

ممبئی (پاک صحافت) کورونا وائرس کے باعث نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ متعدد بالی ووڈ فلمز کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، اور متعدد فلموں کی شوٹنگ ہی روک  دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان بھی فلم شوٹنگ کے دوران کورونا کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے بائیو سیکیور ببل میں رہنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سلمان خان سمیت متعدد اداکاروں نے فلمز کی شوٹنگ روک دی تھیں تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فلم کی شوٹنگ کے دوران نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی اداکاروں نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے بائیو سیکیور ببل کا بھی سہارا لیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بھی اپنی آنے والی فلم انتم اور بگ باس کی شوٹنگ کے لیے بائیو سیکیور ببل کا سہارا لیا گیا ہے جس کے بعد سلمان خان فلم انتم اور بگ باس کے یونٹ میں موجود افراد کے علاوہ کسی بھی باہر کے شخص سے ملنے جلنے میں اجتناب کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں