ماہرہ خان

اپنے لیے فلم میں کیا جانے والا آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا، ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے لیے فلم میں کیا جانے والا آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ ‘مجھے آئٹم نمبر کا لفظ ہی سمجھ نہیں آتا، میں نے پچھلے سال آئٹم سانگ نوری کیا تھا لیکن وہ فلم کے لیے انتہائی ضروری تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا ‘گانا نوری فلم کی اسکرپٹ میں تھا کیونکہ کہانی ہی کچھ ایسی تھی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کسی فلم کے لیے آئٹم سانگ اہمیت رکھتا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ’بطور اداکارہ جو میرے پاس اسکرپٹ آئے گا یا جو مجھے اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، مجھے اپنے لیے آئٹم نمبر ٹھیک نہیں لگتا’۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کا گانا ‘نوری’ ان کی فلم سپر اسٹار کا ہے جس میں ماہرہ کے ہمراہ بلال اشرف نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ یاد رہے کہ ان دنوں ماہرہ اپنی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر کے لیے مختلف انٹرویوز دے رہی ہیں، ان ہی انٹرویوز میں سے ایک کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ فلم میں آئٹم نمبر کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے