عائزہ خان

اپنی موت یا خود کو کچھ ہو جانے سے کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا، عائزہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ  عائزہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں موت جیسے حساس موضوع سے متعلق معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان بطور مہمان ایک شو میں مدعو ہیں اور اس دوران ریما خان کے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔ اس دوران موت سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں موت سے بالکل ڈر نہیں لگتا ہے، کبھی بھی نہیں، مگر اُنہیں دوسروں کے چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کچھ ہو جانے سے یا چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے، اپنی موت یا خود کو کچھ ہو جانے سے اُنہیں کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

میں نے کبھی فلم میں بوس و کنار کے سین فلمانے کا نہیں کہا، عمران ہاشمی

(پاک صحافت) غیرمناسب سین عکس بند کروانے سے متعلق شہرت رکھنے والے بالی ووڈ اداکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے