افتخار ٹھاکر کی مسجد الحرام میں مانگی کونسی دعا فوراََ قبول ہوگئی؟

لاہور (پاک صحافت) معروف پاکستانی کامیڈین افتخار ٹھاکر نے مسجد الحرام میں اپنی آنکھوں سے دیکھے ایک خوبصورت معجزے کے بارے میں بات کی۔افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوئیڈن سے پیرس جاتے ہوئے 45 منٹ کی مختصر پرواز میں ایک مسیحی مسافر سے ہونے والی دوستی کا دلچسپ واقعہ سنایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ دورانِ پرواز میری ڈینیل نامی ایک مسافر سے ملاقات ہوئی تو ہم دونوں نے ایک دوسرے سے مذہب کے بارے میں ایک ایک سوال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ میں نے ان سے حضرت مریم ؑ سے دونوں مذاہب کی محبت کے بارے میں پوچھا اور پھر اس موضوع پر گفتگو کے دوران ہم دونوں دوست بن گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد میں عمرے کے لیے گیا اور مسجد الحرام میں کھڑا تھا کہ مجھے ڈینیل کی کال آئی تو میں نے اُنہیں بتایا کہ میں ابھی بیت اللّٰہ کے سامنے کھڑا ہوں جہاں کوئی بھی دعا مانگی جائے تو قبول ہوجاتی ہے۔ افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ میری بات سن کر اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ اگر ایسا ہے تو آپ نے وہاں کیا دعا مانگی ہے؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ میں نے یہ دعا مانگی ہے کہ میرا یہ نیا دوست بھی کبھی میرے ساتھ یہاں آئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اگلے دن میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہا تھا کہ مجھے ڈینیل نے میسج کیا کہ’میں پہلے ڈینیل تھا اور اب میرا نام محمد عمر ہے‘۔ افتخار ٹھاکر مسجد الحرام میں مانگی اپنی دعا کے فوراََ بعد اپنی آنکھوں سے یہ معجزہ دیکھ کر لاجواب ہوگئے کہ اُنہوں نے اپنے نئے دوست ڈینیل کے ساتھ مکہ میں نماز ادا کرنے کے لیے مانگی تھی وہ اگلے ہی دن ڈینیل کے اسلام قبول کرنے کے بعد پوری ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے