عفان وحید

اداکار عفان وحید نے بالآخر اپنی شادی سے متعلق تفصیلات بتاہی دی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے بالآخر اپنی شادی سے متعلق تفصیلات بتاہی دی۔ خیال رہے کہ عفان وحید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ یقیناً شادی کرنے کا ارادہ ہے چاہے جلدی ہو یا دیر سے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رمشا خان کے ساتھ شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے عفان وحید  نے کہاکہ لوگوں نے ان افواہوں کو سچ مان لیا ہے۔ اس حوالے سی عفان وحید نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے نتیجے میں ان کے پڑوس سے ایک خاتون ان کے گھر آگئی اور ان کی والدہ کو 5000 روپے سلامی بھی دے دی۔

واضح رہے کہ اداکار عفان وحید کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی ذہنی طور پر کسی سے محبت کرنے کے لیے تیار نہیں، ویسے محبت تقدیر کا کھیل ہے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں کے بارے میں کبھی بھی پورے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ عفان وحید نے کہاکہ وہ اداکاری میں کچھ نیا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ مثبت اور ہیرو والے کردار ادا کرنے سے وہ بیراز ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہاشمی ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے