میرا

اداکارہ میرا کا نریندر مودی کے ساتھ ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کی خواہش کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ میرا نے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا، حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس کے دوران معروف اداکارہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شو کے ایک سگمنٹ میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کے لیے ساتھی اداکارہ ریما خان اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ کس کے ساتھ سفر کریں گی۔ میرا جی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ اس شو کے دوران میرا نے مزید کہا  کہ ’وہ نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ جہاز پر مودی کا برین واش کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کریں گی۔‘

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے