میرا

اداکارہ میرا کا رواں برس شادی کا اعلان

کراچی (پاک صحافت)  میڈیا کی خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ میرا نے رواں برس شادی کا اعلان کردیا،  تاہم اب اس  کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ میرا نے یہ بات واقعی میں کہی ہے یا پھر مذاق میں۔  تاہم میرا کے مطابق ان کی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوگی البتہ وہ کس سے شادی کررہی ہیں اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی نہیں بتایا۔

تفصیلات کے مطابق اب میرا کی جانب سے رواں برس شادی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس سے متعلق بھی کچھ کہنا حتمی نہیں کہ اداکارہ نے یہ بات مذاق میں کہی یا پھر وہ واقعی شادی کرنے جارہی ہیں۔  ذرائع کے مطابق میرا کچھ دن قبل ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران انٹرویو  جب میرا سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم کے بعد میری شادی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپٹن نوید کے والد اور میرا کے والد بھی دونوں کی شادی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں چند سال قبل لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست گزار عتیق الرحمان بھی اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کئے گئے ، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔ دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں

جونی لیور کس سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جونی لیور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے