پیپلزپارٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ

پیپلزپارٹی

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی قیادت نے حکومت سازی کے بعد پنجاب میں ڈیرے ڈالنےکا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب بھر میں پارٹی کو وارڈ، یونین کونسل کی سطح پر مستحکم کیا جائے گا۔ پنجاب کی تنظیم نو کی جائے گی، پارٹی قیادت نے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری اسلم گل نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکتو کمیٹی میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور، پنجاب میں پارٹی کے معاملات براہ راست بلاول بھٹو زرداری خود دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے