احتجاج

جاپانی حکومت کے اقدامات کے خلاف عوام کا احتجاج

پاک صحافت جاپان میں لوگوں نے حکومت کے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں پھینکنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سینکڑوں جاپانیوں نے ٹوکیو میں بجلی کے محکمے کے سامنے فوکوشیما سے جوہری تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکنے کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے مختلف قسم کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے منصوبے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

ایک متنازع اقدام میں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے شورش زدہ فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کی دو سال کی تحقیقات کے بعد جاپان کو لاکھوں ٹن آلودہ پانی بحر الکاہل میں پھینکنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کولمبیا

کولمبیا کے صدر کا نیتن یاہو کو جواب: اسرائیل غزہ میں بربریت اور نسل کشی کر رہا ہے

پاک صحافت کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے بنجمن نیتن یاہو پر یہود دشمنی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے