پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، فیصل واوڈا

کراچی (پاک صحافت) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں، اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی سے بارہا کہا کہ حواری آپ کو نہ صرف قید میں رکھنا بلکہ مروانا چاہتے ہیں۔ انہیں 4 سال سے روکنے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ نہیں مانے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے غنڈہ گردی اور دھرنے کر کے دیکھ لیا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب القادرٹرسٹ پر دستخط کر رہے تھے اسی وقت کہا تھا یہ نیب کا کیس ہے، آپ جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جرم کیا ہے سزا تو بھگتنی پڑے گی، ڈرامہ تھا کہ پریشر ہے، بین الاقوامی پریشر ہے، یہ ڈرامہ ختم ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ایسے کام نہ کریں نیب کا کیس بن جائے گا،اس سے کسی نے بھی فائدہ اٹھایا دستخط تو آپ نے کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے