شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم کا مقصد مفاد یا اقتدار نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مقصد مفاد یا اقتدار کا حصول نہیں بلکہ پورے سسٹم میں تبدیلی ہمارا مقصد ہے۔ اس مقصد کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی سیٹ کی اتنی اہمیت نہیں کہ جس کے لئے اپوزیشن اتحاد کو ختم کیا جائے یا جو اس اتحاد کو متاثر کرسکے۔ پی ڈی ایم کو توڑنے کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ ہم مفاد یا اقتدار کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لئے جنگ لڑرہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جب تک مقصد کو نہیں پہنچے گا بیانیہ ختم نہیں ہوسکتا۔ اگر کوئی اتحاد کے فیصلوں سے انحراف کرے تو اس کا اتحاد میں رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے