شیری رحمان

حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجیں گے۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اس کے لئے اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے لیکن حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ جو ویکسین منگوائی گئی ہے وہ 160 فیصد مہنگی بیچی جارہی ہے۔ حکومت کے پاس اس وقت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے کوئی منصوبہ اور پلان نہیں ہے اور نہ ہی ویکسین ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل گروی رکھ دیا گیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنا حکومتی پالیسی کی کمزوری ہے۔ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جارہا ہے۔ حکومت نے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ ندیم بابر نے گردشی قرض 3 سے 4 ٹریلین تک پہنچا دیا ہے اور وزیراعظم کورونا پازیٹو ہوتے ہوئے بھی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے