کسان کارڈ ملنے پر کسان وزیر اعلی مریم نواز کے شکرگزار

لاہور (پاک صحافت) کسان کارڈ ملنے پر کسانوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اظہار تشکر کرتے کوئے کہنا ہے کہ کسان کارڈ کی بدولت کھاد، بیج اور زرعی ادویات تک آسان رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ کسانوں کے مطابق اس سہولت نے ان کی فصلوں کی بہتر دیکھ بھال اور پیداوار کو یقینی بنایا ہے۔ ضروری زرعی سامان اب بغیر کسی دشواری کے دستیاب ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم ان کے لیے ایک بڑی مدد ثابت ہوا ہےجس سے ان کی زرعی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے