کراچی (پاک صحافت) ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع اپنے خلاف ہونے والی زیادیتوں کے خلاف پھٹ پڑے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک میچ میں چار اوور میں تین آوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سمیع اسلم اور کامران اکمل کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑے۔ ایک بیان میں محمد سمیع کا کہنا تھا کہ 100 ميل کي رفتار سے انٹرنيشنل کرکٹ ميں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ اسپیڈ گن خراب ہے، دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھيک اور ميرے ليے خراب؟
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزيراعظم عمران خان اور کرکٹ کميٹی سے مدد کی اپيل کی ہے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے بلے باز محمد سمیع اپنے خلاف ہونے والے زیادیتیوں سے دلبرداشتہ ہو کر پہلے ہی لیگ کرکٹ کھیلنے امریکا منتقل ہو گئے ہیں۔