اسحاق ڈار

مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 2017ء میں پاکستان کی کرنسی مستحکم تھی، اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا، اب بھی ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، وہ فیصلہ بہت مشکل تھا میں نواز شریف کے ساتھ تھا۔

واضح رہے کہ قائد ایوان سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے تمام مسائل گفتگو سے حل کرنے کا اعلان کیا، 1998 میں پابندیاں تھیں، نواز شریف نے جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت ہونے پر دشمن جان گیا تھا حملہ کیا تو سخت جواب آئے گا، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم چل کر آئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ ملک ہمیں نہ چھوڑتا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے