وزیراعظم نےسربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔

وزیراعظم نے ائیرچیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔ صدرمملکت ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ‏ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے