واٹس ایپ صارفین کے لیئے  تصاویر، ویڈیوز اور کسی بھی قسم کے میڈیا کو فارورڈ کرنے کے ساتھ ایک نیا فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ میسنجر نے صارفین کی آسانی کے لیے اب تصاویر، ویڈیوز اور کسی بھی قسم کے میڈیا کو فارورڈ کرنے کے ساتھ ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے ‘کیپشن’ بھی درج کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  قبل از ایں یہ فیچر ویب ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔ اس فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد اب اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ‘کیپشن’ لکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔ واٹس ایپ نے یہ فیچر اینڈرائیڈ کے 2.23.2.2 ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے، یہ فیچر صارفین واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے