(پاک صحافت) چینی کمپنی نے طاقتور بیٹری کے ساتھ سستا ترین فون متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی موبائل کمپنی ’آنر‘ نے طاقتور بیٹری اور ڈوئل کیمرے کے ساتھ رواں سال کا سستا ترین فون پیش کردیا، آنر 40 پلس کو کمپنی نے تقریباً 7 انچ اسکرین اور ڈوئل کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فون کے کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرتے ہوئے ان میں نئے سینسر اور فیچرز بھی دیے گئے ہیں، فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اس میں سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔
فون کو ایم یو آئی 6 کے جدید پروسیسر جبکہ اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فون کو 6 اور 8 جی بی ریم کے دو مختلف ماڈلول میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں 128 جی بی سے 256 جی بی میموری دی گئی ہے۔ فون کو طاقتور ترین 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے 6 جی بی ماڈیول کی پاکستانی قیمت 36 ہزار روپے تک جبکہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 44 ہزار روپے تک رکھی ہے۔ فون کو چار مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طور پر صرف چین میں ہی پیش کیا گیا ہے تاہم اسے جلد ہی دیگر ایشیائی ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔