ایپل

دنیا کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے روس کو کمپیوٹر چپ کی فراہمی روک دی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے روس کو کمپیوٹر چپ کی فراہمی روک دی۔  خیال رہے کہ  یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک نے روس پر معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس پر پابندی کے حکومتی اعلان کے بعد امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کو چپ فراہم کرنے والی کمپنی ٹی ایم ایس سی نے بھی روس کو چپ کی فراہمی روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ٹی ایم ایس سی کی جانب سے روس کو کمپوٹر چپ کی فراہمی روکنے سے روس پر اس کے زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے کیوں کہ روس تائیوانی اشیاء کے لیے بہت بڑی مارکیٹ نہیں ہے۔

کمپیوٹر چپ بنانے والی دنیا کی سب بڑ ی کمپنی تائیوان سیمی کنڈکٹر مینو فیکچرنگ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کی بھرپور مذکت کرتے ہوئے روس کو اپنی چپ کی برآمدت بند کرنے پر عمل درآمد کرے گی۔ اوراس پابندی کو پابندی کو اپنے برآمدی قوانین پر بھی لاگو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل میں متعدد نئے کارآمد فیچرز کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے جی میل کے لیے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے