ایپل

آئی فون کی جگہ لینے والی ایپل کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس

(پاک صحافت) آئی فون کی جگہ لینے والی ایپل کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس جون 2023 میں متعارف کرائی جائے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے جون میں ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ہیڈ سیٹ متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس مکسڈ رئیلٹی (اے آر اور وی آر کے اکٹھا ہونے کی وجہ سے) ہیڈ سیٹ کو رئیلٹی پرو کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور آپریشنز ہیڈ جیف ولیمز جلد از جلد اے آر/ وی آر ہیڈ سیٹ متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ اس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز کے قریب ہو سکتی ہے اور اس سے ایپل کو ہیڈ سیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ یہ 2015 میں ایپل واچ کے بعد امریکی کمپنی کی پہلی نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس ہوگی۔ آنے والے برسوں میں اس کو آئی فون کا متبادل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کا مقصد 10 برسوں میں اے آر ٹیکنالوجی کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔ رئیلٹی پرو میں ڈوئل 4K او ایل ای ڈی اسکرینز اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے