اوزون

اوزون زمین کے سب سے اہم کُولنگ نظام کو کمزور کر رہی ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

کراچی (پاک صحافت)  ماہرین  نے انکشاف کیا ہے کہ اوزون زمین کے سب سے اہم کُولنگ نظام کو کمزور کر رہی ہے اور ہمارے سیارے کو ہماری سوچ سے زیادہ تیزی گرم کر رہی ہے۔ ایک بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے زمین کے ایٹماسفیئر کی دو سطحوں میں اوزون کی سطحوں کی تبدیلی دریافت کی۔

ٹروپواسفیئر (زمین کے ایٹماسفیئر کی سب سے نچلی سطح) میں اوزون  کی سطح کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک خطر ناک چیز ہے کیوں کہ یہ گرین ہاؤس گیس کے طور پر عمل کرتی ہے، باہر جاتی شعاؤں کو روکتی ہے جس کے نتیجے میں زمین گرم ہوتی ہے۔ ٹیم کے مطابق اسٹریٹواسفیئر (ٹروپواسفیئر کے اوپر اگلی سطح) کے اندر اوزون کی سطح کم ہوئی ہے اور یہ بھی ایک خطرناک چیز ہے۔

واضح رہے کہ اور ان دنوں تبدیلیوں نے جنوبی بحر کے قدرتی ٹھنڈک کے نظام کو کمزور کیا ہے اور اس چیز نے سیارے کے گرم ہونے میں شراکت ڈالی ہے۔ جنوبی سمندر، سمندروں کی گردش میں کردار ادا کرتی ہے، خطِ استواء سے گرمی کو قطبین میں منتقل کرتا ہے تاکہ پورے سیارے کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ پر ویڈیو ریکارڈنگ کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری

(پاک صحافت) کیا آپ بھی واٹس ایپ پر ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں ؟ اگر ایسا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے