انسٹاگرام

انسٹاگرام نے صارفین کے لئے ایک اور دلچسپ فیچر پر کام شروع کردیا

نیو یارک (پاک صحافت) فوٹوشیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام نے صارفین کے لئے ایک اور دلچسپ فیچر کا آغاز کر دیا ہے،  انسٹاگرام کے مطابق آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گا کہ اپنی پوسٹس پر لائیکس کو چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ دوسری جانب فیس بک ترجمان نے بھی بتایا کہ یہ فیچر جلد فیس بک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ ہم اب نئے آپشن کی آزمائش کررہے ہیں جس کے تحت لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائیکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ صارفین اپنی پوسٹس پر لائیکس کو چھپا سکیں گے یا لائیکس کو برقرار رکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام میں جب 2019 میں اس فیچر کی آزمائش شروع ہوئی تھی تو اس موقع پر کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا تھا کہ اس سے نوجوانوں پر زیادہ سے زیادہ لائیکس کا دباؤ کم ہوگا۔ مگر فیس بک کے خیال میں لائیکس کو چھپانا درحقیقت صارفین کو زیادہ پوسٹ کرنے پر اکسائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے