فلائنگ کار

عام کار سے فلائنگ کار میں تبدیلی ہونے والی کار کی کامیاب آزمائشی پرواز

 براٹیسلاوا (پاک صحافت) عام کار سے صرف سوا 2 منٹ میں فلائنگ کار میں تبدیل ہونے والے کار نے کامیاب آزمائشی پرواز کر کے سب کو حیران کر دیا، خیال رہے کہ اس  پرو ٹوٹائپ فلائنگ کار نے سلوواکیہ کے شہروں نیٹرا اور براٹیسلاوا کے ایئرپورٹس کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی کامیاب پرواز کی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں اڑنے والی ایک کار نے بالآخر کامیاب آزمائشی پرواز کر لی۔کار بنانے والی کمپنی کے مطابق اس کار میں بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ایئرکرافٹ کا انجن استعمال کیا گیا ہے جو عام پٹرول پمپ کے ایندھن سے چلتا ہے۔ دوسری جانب اس فلائنگ کار کے موجد پروفیسر اسٹیفن کلین کا کہنا ہے کہ ”یہ کار 8ہزار 200فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ بلندی پر یہ کار ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔یہ ہوا میں 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتی ہے۔ اس میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، تاہم مجموعی طور پر یہ 200 کلوگرام وزن لے جا سکتی ہے۔ پروفیسر اسٹیفن کلین کے مطابق اس کار کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے رن وے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے